i پاکستان

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بڑی بہن فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقاتتازترین

May 31, 2023

امریکامیں قیدڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بڑی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات ۔جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد خان کے مطابق فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 20 سال بعد ملاقات کی جو کہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ یہ ملاقات 20 سال بعد ہوئی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی، ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ کو اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو اسکے بچوں کی تصاویردکھا سکے، جیل کے ایک کمرے میں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھا اور اس کے آرپار ملاقات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ سفید سکارف اورخاکی جیل ڈریس میں تھی،ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹرعافیہ نے روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائیں اور کہا کہ مجھے اپنی امی ،بچے ہروقت یاد آتے ہیں (ان کواپنی امی کی وفات کاعلم نہیں ہے)۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ کے سامنے والے دانت جیل میں حملے سے گر چکے ضائع ہوچکے ہیں اوران کو سر پر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔ سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ جمعرات کودوبارہ ملاقات طے ہے،میں خودبھی ملوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو بہن سے ملاقات کے لیے امریکا کا ویزا ملا تھا اور وہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ امریکا گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی