امریکہ نے پاکستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں ، علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ویدانت پٹیل نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار پر بھی موقف دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی