وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے شانگلہ چکسر میں پولیس چوکی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے پولیس فورس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔منگل کواپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اظہار کیا اورحملے میں جام شہادت نوش کرنے والیاے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعابھی کی۔انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے پولیس فورس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وقت اور وسائل ضائع کرنے کی بجائے امن پر توجہ دے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی