i پاکستان

الیکشن ٹریبیونل کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاریتازترین

December 19, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا۔ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے، ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے ، اس حکم کے بعد الیکشن ٹریبیونل باقی 2 حلقوں سے متعلق کارروائی کو آگے بڑھا سکے گا۔ الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔سماعت کے بعد عدلت عالیہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کاروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبیونل کو کاروائی سے روک دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی