الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ منگل کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ممبر بلوچستان نے کہا کہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ ممبر کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر بھی آخری موقع دیا تھا۔ تحریک انصاف کے معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں آج پیش ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ وکیل انور منصور نے کمیشن سے استدعا کی کہ جو اعتراضات کمیشن میں اٹھائے ہیں وہی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں سماعت مکمل ہونے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی