وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، الحمدللہ، تمام معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے جو ملک کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا، اس ایجنڈے کے تحت عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی