i پاکستان

اکتوبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مسلسل 3 ماہ سرپلس ریکارڈ ،ماہانہ 306 فیصد بہتری ریکارڈتازترین

November 18, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ماہانہ 306 فیصد کی بہتری ہوئی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 34.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، ستمبر 2024 میں کرنٹ اکائونٹ 8.6 کروڑ ڈالر سرپلس تھا، گزشتہ سال اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 28.7 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔مالی سال 25 کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ 21.8 کروڑ ڈالر سرپلس ہوا، مالی سال 24 کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ 1 ارب 53 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ترسیلاتِ زر مرکزی بینک کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہورہی ہیں، پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہورہی ہے، روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے انفلوز 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی