i پاکستان

ایڈز سے بچا ئوکے لیے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے،ڈاکٹر حاجی محمد حنیفتازترین

December 14, 2024

ایڈز سے بچائو کے لیے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایکٹو ہیلتھ آرگنائزیشن کے سی ای او ڈاکٹر حاجی محمد حنیف نے پنجاب یونیورسٹی , پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور ایکٹو ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز آگاہی مہم کے ذریعے ہی اس مرض سے بچا ممکن ہے اور اس مہم میں نوجوان طلبہ و طالبات کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز جیسی بیماری سے بچا کا صرف واحد ذریعہ احتیاط ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کا کہنا تھا کہ صحت دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ پنجاب کے طلبہ اس مہم میں شانہ بشانہ ہوں گے۔ تقریب سے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر نعمان علی چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی