i پاکستان

ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا ہے، لیاقت بلوچتازترین

December 07, 2024

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے تنازع کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ فل بینچ بنایا جائے، جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کا تنازع پارلیمنٹ اور عدلیہ کو باوقار نہیں بننے دے گا۔انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے مسئلے کا حل تمام مدارس کا متفقہ مطالبہ ہے، جبکہ سول نافرمانی کی تحریک پرخود ہی ٹی آئی میں کامل اتفاق نہیں تو عمل کیسے؟۔لیاقت بلوچ نے مزید یہ بھی کہا کہ کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگہ کے طویل مدت کیلئے فائز بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی کے مشیران مسائل کے حل کیلئے مستقل امن لائیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی