i پاکستان

ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کا پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہتازترین

January 06, 2025

ایک اور نجی ایوی ایشن نے اسکائی ونگز ایئر ایمبولینس سروس متعارف کروا دی، ایئر ایمبولنس طیارہ پائپرسینیکاکراچی پہنچ گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی سے ملک بھر میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک مریضوں کی تیزی سے منتقلی کیلئے ہوابازی کی ایوی ایشن کمپنی نے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ایدھی فانڈیشن کے بعد ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز نے پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔کمپنی کا ایئر ایمبولینس طیارہ پائپر سینیکا کراچی پہنچ گیا ہے اور اسے مریضوں کو فوری طور پر کسی بھی ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا اور یہ سروس طبی ٹیم کے ساتھ مریضوں کو بروقت طبی امداد حاصل کرنے کے لیے تیزی سے نقل و حمل کے قابل بنائے گی۔سی ای اواسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ طیارے میں منی آئی سی یو، آکسیجن اور ہنگامی طبی امداد کے طور استعمال ہونے والے آلات بھی نصب ہیںسروس کیلئے مزید دو طیارے جلد بیڑے میں شامل کرکے انہیں بھی ایئرایمبولنس سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا، طیاریمیں ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفرکرسکے گی۔

ایئر ایمبولینس سروس ملک بھر میں دستیاب ہوگی، اور جہاں ضرورت ہو وہاں مریضوں کو لے جانے کے لیے طیارے روانہ کیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے گئے ایک ریسکیو سروس نے پاکستان میں پہلی بار ایک مریض کو کامیابی سے منتقل کیا تھا، میانوالی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون، دو روز قبل چھت سے گرنے کے بعد فالج کا شکار ہوگئی تھی۔اس کا ابتدائی طور پر میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کیا گیا جہاں سے سرجنز نے اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا۔مریض کے اہل خانہ نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر "فرشتہ قرار دیا تھا۔خیال رہے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی