i پاکستان

ایف سی بلوچستان کا کامیاب آپریشن ،21 گاڑیاں ضبطتازترین

December 14, 2024

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 گاڑیاں ضبط کرلیں۔تفصیل کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے انسداد اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن میں 21 گاڑیوں کو ضبط کیا جسے اسمگلرز خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا لے جارہے تھے۔ایف سی ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں بیٹل نیٹس، ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑے کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا دوران آپریشن اسمگلرز کی جانب سے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا گیا۔ ایف سی کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور قومی شاہراہ کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ایف سی بلوچستان اور دیگر ادارے ایسے انتشاری ٹولے سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری رہے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی