ایف آئی اے فیصل آباد نے غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوانے کے معاملہ پر ایف آئی اے نے 19اہلکاروں اور ایجنٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے امیگریشن شفٹ انچارج سمیت 16اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، سپیشل جج سنٹرل نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی عبداللہ کی مدعیت میں درج مقدمہ میں فیصل آباد ایف آئی اے کے انسپکٹر زبیر اشرف' سب انسپکٹر شاہد منیر' شمائلہ سلیم' ہیڈ کانسٹیبلان رضوان' عدنان' کانسٹیبلان شاہد رحمان' ارسلان' انیلہ کوثر' آصف نواز' ہارون مسیح' عمران' ذیشان' آصف' ظہیر الحسن' راشد توقیر' منیب الرحمن' شہزاد اور ایجنٹ قمر الزمان عرف خرم ججا کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے چار مسافروں کو فیصل آباد ائیرپورٹ سے ایک لاکھ رشوت لیکر کلیئرنس کروائی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی