i پاکستان

ایچ ای سی میں 30 ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، انکشافتازترین

January 06, 2025

ایجوکیشن کمیٹی کی کنوینئر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سمرو نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ ای سی میں تیس ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایچ ای سی میں تیس ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، پہلے ان یونیورسٹیوں کا پتا لگا رہے جن کے کیمپسز ایچ ای سی سے منسلک ہوتے ہیں جب ڈگری ختم ہوتی ہیتو پتا چلتا ہے کہ ان کی ایفی لیشن ایچ ای سی نے ختم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم ڈگری پروگرامز کی کنفرمیشن اور درپیش مسائل پر غور کر رہے ہیں، ہم ان تیس ہزار طلبا کی ڈگری کی تصدیق کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایچ ای سی کو بلا رہے ہیں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ڈگریوں کی تصدیق کے مسئلے پر موجود کنفیوژن کو ختم کیا جاسکے، ایچ ای سی میں ڈگری تصدیق کیلئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر جلد ایکشن لینگے۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم بہت اچھی چیز ہے اس سے اپنی صلاحیتوں کا پتا چلتا ہے، آپس کی سیاسی لڑائی سے بچوں کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں تو یہ سوچنا چاہیے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو سوچنا ہوگا اپنی سیاست کیلئے طلبا کے کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی