اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کی گاڑیوں کا مقدمہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے کی استدعا مسترد کردی۔احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے ریفرنس ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا، قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی