i پاکستان

ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، عطا تارڑتازترین

December 16, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں،پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔پیر کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نیکہا کہ انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت، تہذیب ہماری پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ثقافت کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہوگا، کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے امن واستحکام ناگزیر ہے، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی