i پاکستان

آزاد کشمیر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ،2 فروری کی بجائے 6 فروری کو کھلیں گےتازترین

January 01, 2025

آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔محکمہ تعلیم نے آزاد کشمیر میں موسم اور سخت سردی کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے آج 2 فروری کے بجائے 6 فروری کو کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات میں 4 جنوری 2025 تک توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اعلامییکے مطابق صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی