اردو ادب کے عظیم شاعرساغر صدیقی کی49ویں برسی (آج) منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ساغرصدیقی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ساغر صدیقی1928ء کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام محمد اختر جبکہ ساغر تخلص تھا۔قیام پاکستان کے بعد ساغر صدیقی امرتسر سے لاہور منتقل ہو گئے ساغر صدیقی نے عشق مجازی،عش حقیقی،جدوجہد،لگن اور آوارگی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ان کے کلام کا بہت سا حصہ چھپ نہ سکا ہے جبکہ اکثر سرقہ کر لیا گیا تھا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے غیر سرکاری قومی ترانے کے خالق بھی ہیں۔درویش صفت شاعرساغر صدیقی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بے سروسامانی کے عالم میں سڑکوں پر گزار دیا۔ساغرصدیقی 19جولائی 1974ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی