i پاکستان

عطا تارڑکی بے سر وپا گفتگو ان کے تمام تردعوئوں کو جھوٹا ثابت کرچکی ہے،ترجمان پی ٹی آئیتازترین

December 16, 2024

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑکی بے سر وپا گفتگو ان کے تمام تردعوئوں کو جھوٹا ثابت کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر حقائق کوبین الاقوامی میڈیا نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے اور یہ دیدہ دلیری سے بین الاقوامی میڈیا کو دھمکیاں دے کر اپنے لیے مزید گڑھے کھود رہے ہیں۔ شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اداروں پر حملہ کرنا اور دھونس اور جبر کے ذریعے اپنی بات منوانا جائز حق سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی ساری حقیقت سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واضح ہو جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی