i پاکستان

آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے، خواجہ آصفتازترین

November 22, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہی ہے، اس صورت حال میں پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی