اب شہری خود بھی اپنے موبائل سے کریمنل ریکارڈ اور اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب پبلک ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنے سے مقدمات سمیت تمام ڈیٹا سامنے آئے گا، مقدمہ سے متعلقہ تفتیشی افسر کی تفصیلات بھی درج ہونگی،نئے سافٹ میں مقدمہ نمبر،متعلقہ تھانہ اور مقدمہ کا سٹیٹس سامنے آئے گا،سافٹ وئیر کی مددسے تمام شہریوں کو گھر بیٹھے سہولت ملے گی۔شہری پنجاب پبلک ایپ کے ذریعے سہولت سے مستفید ہونگے۔پولیس حکام مزید بتایا کہ متعلقہ ایپ میں درجنوں اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں،ایپ سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی