i پاکستان

عمران خان پر کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، رانا احسان افضلتازترین

December 20, 2024

وزیرمملکت برائے خزانہ رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ عمران خان پر کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کوئی مداخلت کرتا ہے تو بالکل ایبسولوٹلی ناٹ ہونا چاہئے،پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی ہم کوئی غلام ہیں؟ اب ان کا مسیحا امریکا، ایڈوائزر اور کانگریس کے لوگ ہے، پی ٹی آئی زیادہ ضد کرے گی تو امریکا کو کہیں گے کہ عافیہ کے بدلے عمران خان کو لے جائیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر مذاکرات کیلئے ان سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دے گا، عمران خان کا معاملہ بھی اندرونی معاملہ ہے، اگر کوئی مداخلت کرتا ہے تو بالکل ایبسولوٹلی ناٹ ہونا چاہئے۔عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے سزا دی ہوئی ہے ہم نے کتنی بار کہا کہ رہا کروا دیں، پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی ہم کوئی غلام ہیں؟ اب ان کا مسیحا امریکا، امریکی ایڈوائزر اور کانگریس ہے،اورکہتے انسانی حقوق کی وجہ لابنگ کررہے ہیں۔زلمے خلیل زاد ٹویٹ کرتے ہیں امریکا کو کہتے ہیں پاکستان پر پابندیاں لگا پھر ساتھ ہی کہتے ہیں کہ عمران خان کو رہا کر دو، ہم نے جب ان کی پروفائلنگ کی کہ یہ کون سے کانگریس مین ہیں جو پاکستان کی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی