i پاکستان

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے موخر کی ہے،محمد اقبال آفریدیتازترین

December 17, 2024

پی ٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے موخر کی ہے۔مذاکرات کے نام پر دھوکہ کیا گیا تو پھر اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ خواجہ آصف کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد مذاکرات حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان نہیں ہونے چاہیے۔یہ شخص مذکرات میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ حکومت چاہتی ہی نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی تو پھر ملک کے اندر کچھ بھی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بے بنیاد چیزوں کو تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مذاکرات کا عمل خراب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن حکمران جماعت کا سازشی ٹولہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی