سابق سینیٹرمصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی حکومت فائدہ اٹھائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بربریت اورظلم کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں اطراف سے غلطیاں ہوئیں، سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے آج تک سینیٹ الیکشن مکمل نہیں ہوئے۔مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حکومتوں کوبڑا دل دکھانا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی، حکومت کواس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔سابق سینیٹر نے حکومتی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت بحران نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی