i پاکستان

عمران خان نے کہہ دیا سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے، لطیف احمد کھوسہتازترین

December 11, 2024

پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ لطیف احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے حکومت نے اگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔خواجہ آصف کے بیانات سے لگتا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔حکومت ایک دفعہ پھر تصادم کی راہ پر چل پڑی ہے۔98 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دونوں کو اسٹیبلشمنٹ طاقت کے بل بوتے پر روک نہیں سکے گی۔نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میجر جنرل ر فیض حمید کے خلاف انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔اگر فوج نے احتساب کا عمل شروع کرنا ہے تو پھر 1981 سے شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ 1971 سانحہ بنگلہ دیش سے اسٹیبلشمنٹ کو سیکھنا چاہیے، ملک کے حالات پھر خراب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پرامن احتجاج کا حق نہیں دیا جائے گا تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اپشن نہیں رہ گیا۔نو مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی ملک کے لیے سکیورٹی رسک اسٹیبلشمنٹ نے قرار دیا تھا۔اب عمران خان کے ساتھ ہی ویسا کیا جا رہا ہے۔عمران خان گھبرانے والا نہیں بلکہ آخری دم تک لڑے گا۔عمران خان کے مقدمے کو کسی صورت میں بھی ملٹری ٹرائل میں نہیں لے جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ میجر جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو افواج پاکستان میں ایک بڑا مقام حاصل تھا اور بڑے عہدے پر فائض تھے۔انہیں ایک سازش کے تحت وعدہ معاف گواہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کبھی بھی نہ جیتے اگر وہ عمران خان کی انہیں حمایت حاصل نہ ہوتی،انہوں نے امریکیوں سے وعدہ کیا تاکہ عمران خان کو رہا کرائیں گے۔اور پاکستان کے اندر عمران خان کے خلاف شفاف تحقیقات ہوگی۔جس کی بنیاد پر پاکستانیوں نے انہیں ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر طاقت کے توازن سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر اگر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ نہ بھیجا تو چند ہفتوں کے اندر حکومت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی،

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی