i پاکستان

عمران خان کو آج سزا ہونی تھی، موخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے، علیمہ خانتازترین

January 13, 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج سزا ہونی تھی، موخڑ ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے۔190 ملین پانڈز ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے علیمہ خان اور عظمی خان نے گفتگو کی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی ۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی سزا کے مخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو، تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے۔انہوں نے کہا کہ جج صاحب کو بہت مشکل پیش آئے گی جب وہ سزا کا فیصلہ لکھیں گے ۔ یہ حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے کیوں کہ ساری دنیا اور پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2 مطالبات کیے تھے ، 9مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب ہم 17 تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی