i پاکستان

عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظتازترین

May 18, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا حکم دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے، اس کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات اور تقاریر کو نشر نہیں کیا جا رہا،درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے پریشرائز کیا جا رہا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ان کے بیانات کو نشر کرنے اور تقاریر شائع کرنے کا حکم دے،بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی