i پاکستان

عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے، حامد رضاتازترین

January 21, 2025

ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے،کچھ معلومات اور کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ میرا تجزیہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی اور امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسا نہیں کرے گی، عمران خان اور اسیران کی رہائی سیاسی تحریک کے نتیجہ میں ہوگی،عمران خان آئین قانون اور عوام کے ذریعے باعزت بری ہوں گے، میرے مسکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جس عمران خان کے نام پر کاٹا لگایا گیااسی کی بنائی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کررہے ہیں، دوسری مسکرانے کی وجہ عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں، عمران خان کی رہائی 6 ماہ کی نہیں اب دو تین ماہ کی بات ہے، کچھ معلومات اور کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ میرا تجزیہ ہے، عمران خان آئین قانون اور عوام کے ذریعے باعزت بری ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی