i پاکستان

عمران خان جیل میں بیٹھ کر پانچ سال انتظار کریں،سول نافرمانی کی تحریک میں لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں،طاہرہ اورنگزیبتازترین

December 12, 2024

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی قائدین علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی نے عوام کو دھوکہ دیا،سول نافرمانی کی تحریک میں بھی لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت موجود ہے۔26ویں آئینی ترمیم اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔عمران خان جیل میں بیٹھ کر پانچ سال انتظار کریں۔یہ ایک انتشاری اور فسادی جماعت ہے۔ملک کے اندر ہم اپنی ائینی مدت پوری کریں گے۔ہمیں تمام اتحادی جماعتوں کا ساتھ حاصل ہے۔وہ غیر مشروط طور پر نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک کی اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے۔یہ چھوٹے چھوٹے جلسے اور مظاہرے مسلم لیگ ن کی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی