i پاکستان

عمران خان ڈیل نہیں کرے گا ،پارلیمان کو اسٹیبلشمنٹ نے یرغمال بنایا ہوا ہے، محمد اقبال آفریدیتازترین

December 12, 2024

پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے عمران خان ڈیل نہیں کرے گا،پارلیمان کو اسٹیبلشمنٹ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔غاصب حکومت کو فارم 47 کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے،خواجہ آصف کا ذہنی توازن خراب ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر پارلیمنٹ میں آکر متنازعہ بیان دے رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات سے مذاکرات کا ماحول کشیدہ ہو رہا ہے۔حکومت ایک بات جان لے کے عمران خان ڈیل نہیں کرے گا۔عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ 26 نومبر کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام اور اٹھ فروری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔عمران خان چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان اس ملک میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے اور سیاست سے وہ دستبردار ہو جائیں۔ملک کو اگر اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم کرنا ہے تو پھر مذاکرات بھی احسن انداز میں ہونے چاہیے۔ہمارے لوگوں کو اغوا کرنا تشدد کرنا اور انہیں ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی