تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے،انہوں نے3مقدمات عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے۔ چئیرمین پی ٹی آئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب لاہورجناح ہاوس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی )نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے ۔ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں،عمران خان تھانہ سرورروڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی