وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے طاقتور حلقوں سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے طاقتور حلقوں سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور اور آفیشل رابطے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان رابطوں میں پارٹی کا موقف اپنے لیڈر بانی چیئرمین کا موقف دیتا رہتا ہوں، جو حالات چل رہے ہیں، ان کا ذکر اور ان پر بحث ہوتی رہتی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی