i پاکستان

آئینی بینچ،50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار کو کامیاب قرار دینے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج، 20 ہزار روپے جرمانہ عائدتازترین

November 18, 2024

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے خارج کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے پیر کو بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی۔آئینی بینچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کے خلاف 1178 مقدمات میں نوٹسز کی تعمیل بذیعہ اخبار مشتہر کروانے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔آئینی بنچ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزار جرمانہ عائد کرکے خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی