سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مظاہر علی نقوی کی شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست خارج کر دی۔مظاہر علی نقوی کی جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست پر سماعت 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔مظاہر علی نقوی کے وکیل سعد ہاشمی کا کہنا تھا میرا اپنے مکل سے رابطہ نہیں ہو سکا، عدالت موکل سے رابطے اور ہدایات کے لیے مہلت دے۔ جسٹس محمد علی مظہر کہنا تھا کیس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے، شوکاز نوٹس کیخلاف کونسل کا تو فیصلہ آچکا ہے۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مظاہرعلی نقوی کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست خارج کردی۔عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی