اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، معاشی ترقی کو بڑھانے اور قومی ترقی میں کرداربارے سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد پراپرٹی ایکسپو کی نقاب کشائی کے موقع پر مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی خطے کے تجارت اور صنعت سے تعلق رکھنے والے 10,000 سے زائد کاروباری رہنماؤں کا بنیادی نمائندہ ادارہ ہے اور کامیابی سے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔. انہوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) کے ساتھ اپنے مستقبل کے رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں ایک میڈیکل سٹی کی تعمیر کے لیے مشترکہ منصوبے کی تجویز پیش کرتے ہوئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، جو کہ اسلام آباد کو صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے 10 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔ ناصر قریشی نے 200 قومی اور بین الاقوامی صنعتوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کے لیے ایک عظیم الشان صنعتی ایکسپو کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی، جو عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں کواجاگر کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے سے یہ ایکسپو کاروباری تعاون کو فروغ دے گی، اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔،
اور پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر نمایاں مقام دیگی۔ مزید برآں، انہوں نے 200 قومی اور بین الاقوامی صنعتوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کے لیے ایک عظیم الشان صنعتی نمائش کی تجویز پیش کی، جو عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کرے گی اور یہ کہ یہ اقدام نہ صرف ڈی ایچ اے کی ترقی کو اجاگر کرے گا بلکہ بین الاقوامی کاروباری برادری کے ساتھ ملک کے صنعتی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔ ناصر قریشی نے اسلام آباد میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ملک کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر کے قیام کا بھی تصوپیش کیا جو خطے کی معاشی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے جس سے 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے ڈی ایچ اے گندھارا کی کامیاب نقاب کشائی پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اسے اس کی شاندار وراثت میں ایک سنگ میل قرار دیا جو یقیناً اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور علاقائی اقتصادی ترقی کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی