i پاکستان

آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ،سنگین عارضوں کا شکا ر ملازمین کیلئے 11 لاکھ روپے جاریتازترین

December 09, 2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،سنگین عارضوں کاشکار کانسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے رقم جاری کر دی ،کانسٹیبل نوید انجم کو طبی اخراجات کیلئے 6لاکھ15ہزار سے زائد کی ادائیگی کی گئی،کانسٹیبل نوید انجم نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے اپنا علاج کرایا،کانسٹیبل شان مہدی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 5لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی گئی،شان مہدی نے ڈی ایچ کیو جہلم سے اپنا علا ج کرایا۔ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے دونوں کانسٹیبلان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کردی گئی۔ مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے تیکھی مرچ پھیکی پڑنے لگی، وجہ کیا ہے؟

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی