i پاکستان

آئی جی موٹروے کا مسافربس حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس،فوری تحقیقات کا حکمتازترین

December 30, 2024

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے موٹروے ایم -14 پر پیش آنے والے مسافر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی رفعت مختار راجہ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انسپکٹر جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ آئی جی رفعت مختار راجہ نے بس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ غفلت اور لاپراہی میں ملوث افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل کی ہدایت پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن یاسین فاروق دیگر سینیئر کمانڈ کے ہمراہ موٹروے ایم 14 جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی