i پاکستان

آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفراز خان کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہتازترین

December 18, 2024

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (سائوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ترقی اور امن کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔دورے کے دوران آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے تدریسی نظام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی ایف سی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی شعبے میں جاری سرگرمیوں اور فیکلٹی کے کام کو سراہا۔ آئی جی ایف سی نے یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے لیے سولرائزیشن اور ملٹی پرپز ہال کے لیے فرنیچر کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا اور فیکلٹی ممبران کے سوالات کے جوابات بھی دییے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی