عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مارچ میں ملنے والی ایک ارب ڈالر قرضے کی نئی قسط کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے جنوری کے آخر تک صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی بند کرنے کی شرط لگا دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق کیپٹیو پلانٹس کو بجلی پر منتقل ہونا چاہیے یا اس کے مساوی اخراجات ادا کرنے چاہئیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت صنعتی کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی پر خاطر خواہ محصول عائد کرے تاکہ گرڈ پاور اور ان کے درمیان لاگت کے فوائد کو ختم کیا جا سکے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت فروری 2025 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس منقطع کرنے کی پابند ہے تاکہ ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کا حصول ممکن ہوسکے۔دوسری جانب ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹس کو گیس منقطع ہونے سے برآمدی مسابقت میں نقصان ہوگا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی