i پاکستان

عدالتم کا شیریں مزاری کو ایک بار پھر رہا کرنیکا حکمتازترین

May 22, 2023

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالتی حکم پر رہائی کے باوجود انہیں دو بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوئی، سماعت جسٹس چوہدر عبدالعزیز نے کی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیریں مزاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے، شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی