i پاکستان

عدالت نے شہریارآفریدی کوجیل میں اے کلاس فراہمی اورمیڈیکل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتازترین

June 02, 2023

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرشہریارآفریدی کوجیل میں اے کلاس فراہمی اورمیڈیکل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس ارباب محمد طاہرنے کیس کی سماعت کی،جیل حکام نے شہریار آفریدی کوسیل میں رکھے جانے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شہریارآفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں،جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہا آپ اعتراف کررہے ہیں کہ ان کوسیل میں رکھا گیا ہے،اسٹیٹ کونسل نے کہا یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا،جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے ،جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں،وکیل شیرافضل مروت نے کہا عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریارآفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا،ان سے فواد چوہدری کی بغیرآرڈر کے جیل حکام نے ملاقات کرا دی،جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی