اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان میں مذہبی بنیاد پر جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی نے پاکستان سمیت 6 ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کردی۔کمیٹی نے پاکستان میں امتیازی سلوک، نفرت انگریز بیان بازی، نفرت پر مبنی جرائم، ہجوم کے تشدد اور مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں پھنسانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ان تمام واقعات کی تفتیش کرے اور ان جرائم میں ملوث افراد پر مقدمہ چلاکر انھیں سزا دلوائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی