انسداد منشیات فورس( اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ،مختلف شہروں میں آٹھ کامیاب کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے سیزائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے چارسواٹھانوے گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔بلوچستان کے ضلع پشین کے پہاڑی علاقے سرانان سے ایک ہزارچارسوباون کلو چرس برآمد کی گئی۔مغربی بائی پاس کوئٹہ پرخیزی چوک کے قریب ایک گاڑی سے بیس کلوچرس برآمد ہوئی،جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتارکرلیا گیا،رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی سولر پمپس میں سے چارکلو سے زائدچرس برآمد ہوئی۔لاہور میں کارگو آفس میں اسلام آبادسے کراچی بھیجے گئے پارسل سے اکسٹھ گرام کوکین برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور کے کوریئر آفس میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران پارسلز سے پانچ سو پچیس گرام اور چھ سو پچیس عدد نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان کے مطابق یہ پارسلزلکی مروت سے بہاولپور اورلاہوربھیجے جانے تھے۔ اسلام آباد میں ٹیپو سلطان روڈ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کے قبضے سے چھ سو دس گرام چرس برآمدکی گئی۔گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی