i پاکستان

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار، 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدتازترین

November 19, 2024

اینٹی نارکوٹکس (اے این ایف ) نے ملک گیر انسداد اسمگلنگ کی نو کارروائیوں میں 11ملزمان کو گرفتار کرکے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری جاری ہے، جس میں 9 کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرکے 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 210.474 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کرلی، جس میں گرفتار ملزم نید وران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.574 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ادھر چمن کے علاقے کلی عطااللہ میں خالی مکان میں چھپائی گئی 52 کلو ہیروئن اور 9 کلو آئس برآمد ہوئی جب کہ جڑانوالہ روڈ شیخوپورہ کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی 19.2 کلو افیون اور 31.2 کلو چرس برآمد، ہوئی۔ کارروائی کے 5 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں پسرور بائی پاس سیالکوٹ کے قریب ملزم سے 38.4 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ ڈیرہ غازی خان روڈ لورالائی کے قریب سے 26 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر ملزم سے 24 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ طورخم بارڈر پر ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو چرس برآمد کری۔مریدکے نارووال روڈ شیخوپورہ میں چیک پوسٹ کے قریب ایک کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی