i پاکستان

اے این ایف کی ملک گیر 4کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ،20 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمدتازترین

December 05, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مختلف کارروائیوں میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹ نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلے میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 16.7 کلو گرام منشیات اور 23 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق ٹنڈو جام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دریں اثنا حیدر آباد میں ایک اور یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس اور 23 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار کیے گئے ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اے این ایف کی دیگر کارروائیوں میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے لیے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 2.5 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ادھر رائیونڈ روڈ قصور میں رکشے میں چھپائی گئی 7.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے[1:39 pm, 05/12/2024] Aamir Iqbal: خیبر پختونخوا حکومت کا پرفارمنس آڈٹ ہونا چاہیے، گورنر فیصل کریم کنڈیکریں اور ڈپلومیٹک باتیں کرتے رہیں تو ہمارے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کی اے پی سی کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو بلاکر صوبے میں بد امنی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل سامنے لانا ہے، اے پی سی کا جو بھی اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اسے پختونخوا کی حکومت کو دیں گے، تاکہ وہ بھی اسے اسمبلی میں پیش کرسکیں اور کوئی ٹھوس قدم اٹھانے میں آسانی ہو۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی