مئی کے بعد سے روپوش سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پر چھاپا مارا گیا جس میں 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ پشاور میں سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پرپولیس اور محکمہ ایکسائیز نے مشترکہ چھاپا مارا۔ حکام کے مطابق چھاپے کے وقت سابق گورنر خیبرپختونخوا گھرپر موجود نہیں تھے، وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملنے والی دونوں گاڑیوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے منظر سے غائب شاہ فرمان کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور دیگر بھی روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی