i پاکستان

26 نومبر احتجاج، 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارجتازترین

January 20, 2025

اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔عدالت کی جانب سے وکلا صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی