i پاکستان

24نومبر کو ایک فلاپ شو ہوگا، فیصل واوڈاتازترین

November 19, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اس سال آخری رائونڈ ہے، 24 نومبر کو بھی کچھ نہیں ہوگا ایک فلاپ شو ہوگا۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی بھی ہوجائے گی اور نیا مقدمہ بھی نہیں بنے گا، یہ بھی کہاتھا کہ اندر سے پوری قیادت ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ اس سال آخری رائونڈ ہے آئندہ سال نئے رانڈ ہوں گے، 26ویں ترمیم بھی ہوگئی، ججزکی تعیناتیاں بھی ہوگئیں، ہماری مرضی ہے جس وقت چاہیں27ویں ترمیم لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیفس کی مدت ملازمت بڑھ گئی، امریکی کانگریس اور برطانیہ سے خط آگئے، سب کیلئے کوئی نہ کوئی مراعات ہیں یاریلیف ہیں بانی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بچاسکتا ہے تو وہ خود ہی ہیں اور کوئی ان کو نہیں بچا سکتا، دھرنے کی تاریخ ہوجائے یہ میرے لیے تعجب کی بات نہیں ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ دھرنا ہو بھی جاتا ہے تو اس میں 5یا7ہزار لوگوں سے زیادہ نہیں ہوں گے، اب تو پی ٹی آئی رہنمائوں کو لوگوں کو لانے کی لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اب باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر چلایا جارہا ہے،9 مئی کی کچھ تصاویر ہیں جو بڑی شدت سے24نومبر کو تلاش کی جائیں گی، جوالزام لگانا ہے کہ ڈالہ آیا تھا، نقاب پوش آئے تھے وہ تو ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست ان لوگوں کو تلاش کررہی ہے جنہوں نے 9مئی کیا تھا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے پی ٹی آئی کیخلاف ہی کھڑے ہوئے تھے، ن لیگ کے ایم پی ایز نے بھی کوئی پٹاخہ پھوڑنا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور بھی کہتے ہیں کہ میں چھوڑوں گا نہیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا اور پھر بعد میں غائب ہوجاتے ہیں کہیں اور سے نمودار ہوتے ہیں۔امریکی سینیٹرز کے خط لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کل کو ہم بھی خط لکھ دیں تو کیا ہوگا؟ خط و کتابت بھی ہوگئی اس سے بھی کچھ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی یہ آخری کال ہے اس سے کچھ بھی نہیں ہونا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی