i پاکستان

24 نومبر کا احتجاج پرتشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی اور اسکے بانی پر ہوگی، خورشید شاہتازترین

November 21, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج پر اعتراض نہیں اگر پر تشدد احتجاج ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی اور اسکے بانی کی ہوگی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ حیدر آباد موٹروے آج کا ایشو نہیں ہے، 1988 میں نواز شریف سے مشورہ ہوا کہ موٹر وے بنائیں، ہماری کوشش تھی کہ موٹروے سندھ سے شروع ہو کیوں کہ سمندر سندھ میں ہے۔سینئر رہنما پی پی نے کہا کہ گوادر اور کراچی ہمارے حب ہیں، مگر افسوس ہے دونوں صوبوں میں موٹر وے نہیں بنی، 34 سال کے عرصے میں موٹروے اپنا خرچہ نکال کر منافع میں چل رہی ہوتی، موٹرویز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں، ہمارے سندھ والوں کی بدبختی ہے کہ سندھ سے موٹروے شروع نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وفاقی حکومت سے بات کی ہے کہ سندھ میں موٹروے پر جلد کام شروع کریں، جو ہم نے قانون سازی کی ہے عدالتیں اس کے مطابق اپنا کام کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی