i پاکستان

2025 میں کراچی کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، مرتضی وہابتازترین

January 04, 2025

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ2025 میں کراچی کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا،حب ڈیم سے نئی کینال نکالنے کیلیے تیزی سے کام ہورہا ہے، اگست 2025 تک حب کینال کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2025 میں بلدیہ عظمی کراچی انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی، کراچی کے شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے مسائل ہمارے لیے چیلنج ہیں، 2025 میں کراچی کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، حب ڈیم سے نئی کینال نکالنے کیلیے تیزی سے کام ہورہا ہے، اگست 2025 تک حب کینال کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کے4 اور ملیر ایکسپریس وے پر بھی کام کیا جارہا ہے، بلدیہ عظمی کراچی کے کنٹرول میں 106 سڑکیں آتی ہیں، گلی محلے کی سڑکیں متعلقہ ٹان کی ذمہ داری ہے، کوشش ہے رواں مالی سال پی آئی بی کالونی کی گلیاں بنادی جائیں، ماضی کا کراچی شاندار تھا تو مستقبل کا کراچی شاندار کیوں نہیں ہوسکتا؟میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مخالفین کا اعتراض یہ ہے کہ شہر میں کام ہو تو ان کے نام سے ہو، پیپلزپارٹی کے نام سے کام ہو گا تو مخالفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مخالفین آئے دن ہمارے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی پریس کانفرنس کا مقصد لوگوں کو ناامید کرنا ہے، مخالفین اپنے نکمے پن کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دیتے ہیں، باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مسائل حل کرنے کے لیے میدان میں اترنا پڑتا ہے، پی پی پی میدان میں کام کررہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ افسوسناک صورتحال ہے کہ پانی کا شارٹ فال ہے، جماعت اسلامی والے قابل بننے کی بات کرتے ہیں، جماعت اسلامی والے ٹینکرز کا پانی بہا دیتے ہیں، پیپلزپارٹی کی سخت بات جماعت اسلامی کو ناگوار گزرتی ہے، 1100 ملین یومیہ پانی کی ضرورت ہے، 550 ملین گیلن سپلائی کیا جاتا ہے، 2025 میں کراچی میں پانی کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی