i پاکستان

190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا، شیخ رشیدتازترین

January 22, 2025

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پانڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پانڈ پر جھوٹ بولنے کا عادی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دینے کے کیس کیلئے سردار رازق رٹ پٹیشن میں پیش ہوئے، شاید ہمیں نظر لگ جاتی ہے، آج ہمارا نمبر پھر لیٹ ہوگیا، ججز صاحبان نے کہا ہے اس کیس کو 2 ہفتے بعد سنیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اہم کیس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی